وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر کشمیر میں جمعہ کو دکانیں، اسکول اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کی طرف سے اس ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔
حال ہی میں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم مودی نے کشمیر میں نئی ریلوے لائن کا افتتاح کیا جب کہ اُس کے بعد وہ پاور اسٹیشن کے افتتاح کے
لیے رواںہ ہو گئے۔ جب کہ اُنھوں نے خطے کی سلامتی کی صورت حال اور ترقی سے متعلق اُمور کا جائزہ لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کرفیو کا سا سامان ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
نریندر مودی کے اس دورے سے قبل ہی کشمیر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کئی کشمیری رہنماؤں کو اُن کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔